اراکین اسمبلی ای سی ایل میں نام آنے پر خوفزدہ کیوں ہیں، عمران خان

وزیر اعظم نے شہباز شریف کے الزامات مسترد کر دیے

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اراکین اسمبلی ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں نام آنے پر اتنے خوفزدہ کیوں ہیں۔ ابھی تو بہت سا کام ہونا باقی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سوال اٹھایا ہے کہ کچھ قانون ساز ملک سے باہر جانے کے لیے اتنے مضطرب کیوں ہیں وہ اس سرزمین سے محبت کے دعوے تو بہت کرتے ہیں لیکن بیرون ملک کے دورے بھی کرنا چاہتے ہیں۔


عمران خان نے کہا کہ اراکین اسمبلی کے پاکستان میں کرنے کے لیے بہت سے کام ابھی باقی ہیں لیکن انہیں بیرون ملک جانے میں بہت دلچسپی ہے جب کہ بہت سے اراکین اسمبلیوں کے پاس تو بیرون ملک اقامے اور رہائش بھی موجود ہے۔

وزیر اعظم نے ان تمام باتوں کے بعد سوال اٹھایا ہے کہ کیا کوئی شخص اس معاملے پر وضاحت کر سکتا ہے ؟


متعلقہ خبریں