قابض بھارتی فوج نے سات کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا

فوٹو: فائل


سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے،  قابض فوج نے ضلع شوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں سات کشمیریوں کو گرفتار کر لیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرچ آپریشن ضلع شوپیاں کے مختلف علاقوں میں کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب ضلع پلواما، باندی پورا، سوپور اور بارہ مولا میں بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق قابض فوج نے دوران آپریشن گھروں پر چھاپے مارے اور نوجوانوں کو گھروں سے گھسیٹ کے باہر نکالا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر کے خلاف پاکستان سمیت عالمی طاقتوں نے بھی آواز اٹھائی ہے، برطانوی پارلیمنٹ باڈی نے کشمیر میں  بھارتی مظالم کو بے نقاب کرتے ہوئے بتایا کہ کشمیر میں جاری بربریت کے پیچھے بھارتی ریاست ملوث ہے۔

برطانوی سیاست دانوں نے کشمیر کی صورتحال پر جاری کردہ اپنی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کشمیر میں کھلے عام انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔

برطانوی رہنماؤں کی رپورٹ میں بھارت کو فوری طور پر مقبوضہ کشمیر سے اپنی فوج کی تعیناتی کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 30 سالوں میں کشمیر کے معاملے پر تیار کی جانے والی یہ اپنی نوعیت کی پہلی رپورٹ ہے۔


متعلقہ خبریں