شاہد خاقان عباسی کا حکومت پر بڑا الزام



اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومت اور وفاقی وزیراطلاعات پر جھوٹ بولنے اورناانصافی سے حکومت چلانے کا الزام عائد کردیا۔

ہم نیوز کے پروگرام بڑی بات میں میزبان عادل شاہ زیب سے گفتگوکرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ وہ وزیراطلاعات کوجانتے ہیں، سچ بولنا ان کا شیوہ نہیں، وہ ابتدا میں بھی جھوٹ سے کرتے اور ختم بھی جھوٹ پر کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایم ڈیز کو نکال کرناانصافی کی۔ حکومت ناانصافیوں سے کام چلارہی ہے۔ حکومت کی ناکامی ہے اسے کسی اور کے سر ڈال دیا گیا ہے۔ حکومت رپورٹ پبلک کردے سب سچ سامنے آجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف پر لگے تمام الزامات صاف ہوگئے ہیں، ہمیں سپریم کورٹ سے انصاف کی توقع ہے، ہم ہر فیصلہ قبول کریں گے لیکن ایسے فیصلے تاریخ قبول نہیں کرتی۔

علیمہ خان اپنے معاملات کا خود جواب دیں گی،خرم شیرزمان

پروگرام میں موجود تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان نے کہا کہ سپریم کورٹ سے رجوع کررہے ہیں کہ آصف زرداری کے خلاف ناقابل تردید ثبوت ہیں، علیمہ خان اپنے معاملات کا خود جواب دیں گی۔ اگرکسی سے مددمانگی تو پاکستان کی بہتری کیلئے ہی ہوگی، کرپشن کیسز سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا کام کرپشن کے معاملات کو سامنے لانا ہے، سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہوگا قبول کریں گے۔

حریک انصاف شفافیت پر یقینی رکھتی ہے،ظہر طارق

تحریک انصاف کے مرکزی فنانس سیکرٹری سردار اظہر طارق نے کہا کہ تحریک انصاف شفافیت پر یقینی رکھتی ہے، خفیہ اکاونٹ کی خبر غلط ہے، ہمارے اکاونٹس ظاہرکردہ ہیں کچھ ایسے ہیں جن سے ہمارا تعلق نہیں، اگر کوئی غلط اکاونٹ ہوا تو ہم ایکشن لے لیں گے۔ ہماری تفیصلات الیکشن کمیشن آڈٹ کرچکا ہے۔ الیکشن کمیشن کی کمیٹی نے اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔

سپریم کورٹ نے کئی مرتبہ نیب کو میڈیا میں لانے سے منع کیا، شاہ خاو

سابق نیب پراسکیوٹرنیب شاہ خاورنے کہا کہ احتساب کے نام پر ووٹ لے کرآنے والی جماعت کی جانب سے موجودہ صورتحال پر گفتگو افسوسناک ہے، یہ قانون کا طریقہ کار ہے۔ ایسے کاموں سے اداروں پردباؤ آجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کئی مرتبہ نیب کو نام میڈیا میں لانے سے منع کیا ہے۔ کسی کا بھی نام ریفرنس کی سطح پرنیب سے باہرآنا چاہیے۔


متعلقہ خبریں