ملیحہ لودھی جنرل اسمبلی کے بچوں کے حقوق کےکنونشن کیلئے منتخب

فائل: ملیحہ لودھی اور صدر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی ماریہ فریننڈا ایسپوینا


نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملحیہ لودھی کا جنرل اسمبلی کے بچوں کے حقوق سے متعلق کنونشن کے انعقاد کے لیے انتخاب کرلیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا انتخاب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے بچوں کے حقوق سے متعلق 30ویں سالگرہ کی اعلی سطحی اجلاس کے لیے کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا انتخاب اقوام متحدہ کے ستمبر سے شروع ہونے والے 74ویں سیشن میں کیا گیا جسکا انتخاب آج کیا گیا ہے۔

پاکستان کی مستقل مندوب کو منتخب کیے جانے کا اعلان 193 ممبران کے صدر کی ترجمان  ماریہ فرینڈا ایسپوینا نے کیا۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کی ملیحہ لودھی اور بلغاریہ کی سفیر ممبران ممالک سے رابطہ کرکے اعلی سطح کے اجلاس کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیں گی۔

اقوام متحدہ میں موجود دونوں سفیر شفاف اور مشاروتی عمل سے مذاکرات کیلئے قرارداد کو بھی حتمی شکل دیں گی۔

اقوام متحدہ کا بچوں کے حقوق سے متعلق کنونشن انسانی حقوق کا معاہدہ ہے جو بچوں کے سول، سیاسی، معاشی، سماجی، کلچرل اور صحت سے متعلق حقوق طے کرتا ہے۔


متعلقہ خبریں