کراچی: سندھ حکومت نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ہم نیوز کو موصول اطلاعات کے مطابق منتخب میئر، ڈسڑکٹ چیئرمینز کو ہٹانے کے لیے قانون میں ترمیم کی جائے گی۔
اطلاعات کے مطابق سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم کا مسودہ آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
مجوزہ ترمیم کے تحت سادہ اکثریت سے منتخب بلدیاتی چیئرمینز، وائس چیئرمینز، میئر اور ڈپٹی میئرکو ہٹایا جا سکے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل منتخب بلدیاتی میئرز اور ڈسڑکٹ چیئرمینز کو ہٹانے کے لیے دو تہائی اکثریت درکار ہوتی تھی۔
مجوزہ ترمیم کی منظوری کی صورت میں سندھ کے کئی اضلاع میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مخالف بلدیاتی نمائندوں کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جا سکے گی۔