بنگلہ دیشی انتخابات، مشرفی مرتضیٰ اپنے حلقے سے کامیاب

بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضیٰ—اے ایف پی فائل فوٹو۔


بنگلہ دیشی ون ڈے ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضیٰ عام انتخابات میں کامیاب ہونے کے بعد رکن پارلیمنٹ بننے جارہے ہیں۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق مرتضیٰ وزیراعظم شیخ حسینہ کی عوامی لیگ پارٹی کے امیدوار تھے۔

انہوں نے حلقے نارائل 2 سے دو لاکھ 70 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرکے یک طرفہ کامیابی حاصل کی۔

مشرفی واحد بنگلہ دیشی کھلاڑی بن گئے ہیں جو موجودہ ٹیم کو رکن ہونے کے باوجود الیکشن میں کامیاب ہوئے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ترجمان جلال یونس نے اس سے قبل کہا تھا کہ کسی شخص کا الیکشن میں شرکت کرنا آئینی حق ہے، بورڈ کو اس پر کوئی اعتراض نہیں۔

توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ مشرفی 2019 ورلڈ کپ کے بعد کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں مشرفی کا کہنا تھا کہ ایمانداری سے بات کی جائے تو عمران خان جس مقام پر پہنچ چکے ہیں وہاں تک کسی بھی دوسرے کھلاڑی کا پہنچنا تقریباً ناممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں کھیلوں کے لئے کچھ کرنا چاہتا ہوں کیونکہ میں خود اس پیشے سے وابستہ ہوں اس لئے میری خواہشات بھی کھیلوں تک محدود ہیں، میں اپنے علاقے اور لوگوں کے اچھا کرنا چاہتا ہوں۔


متعلقہ خبریں