اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مہنگائی کے باعث غریب کی چیخ دھاڑ میں بدل رہی ہیں اور یہ دھاڑ حکومت کوگرا دے گی۔
بلاول بھٹو نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سندھ سے چیخیں آ رہی ہیں، سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے والے سندھ کو گیس نہیں دی جارہی۔
جی ہاں ، سندھ سے چیخیں آرہی ہیں کہ، سب سے ذیادہ گیس پیدا کرنے والے سندھ کو گیس نہیں دی جارہی۔ سندھ سے چیخیں آرہی ہیں کہ سندھ کو پانی نہیں دیا جارہا- سندھ سے چیخیں آرہی ہیں کہ سندھ کی ذراعت تباہ ہورہی ہے اور صنعتیں تباہ ہورہی ہیں-
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) December 30, 2018
انہوں نے کہا کہ سندھ سے چیخیں آرہی ہیں، سندھ کو پانی نہیں دیا جارہا، سندھ سے چیخیں آرہی ہیں، سندھ کی زراعت تباہ ہورہی ہے اور صنعتیں تباہ ہورہی ہیں۔
پورے پاکستان سے چیخیں آرہی ہیں کہ بجلی مہنگی، گیس مہنگی، پٹرول مہنگا، غریب کے سر پر نہ چھت، نہ پیٹ میں روٹی، نہ تن پہ کپڑا، یہ چیخیں اب دھاڑ میں بدل رہی ہیں اور یہُ دھاڑ آپکی حکومت گرادیگی۔
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) December 30, 2018
بلاول بھٹو نے کہا کہ پورے پاکستان سے چیخیں آرہی ہیں کہ بجلی مہنگی، گیس مہنگی، چیخیں آ رہی ہیں کہ پٹرول مہنگا، ۔چیخیں آ رہی ہیں کہ غریب کے سر پر نہ چھت، نہ پیٹ میں روٹی، چیخیں آ رہی ہیں غریب کے نہ تن پہ کپڑا ہے۔یہ چیخیں اب دھاڑ میں بدل رہی ہیں اور یہُ دھاڑ آپ کی حکومت گرادے گی۔