اسلام آباد: معروف ماڈل اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی عباس جعفری بھی رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے ہیں۔
عباس جعفری نے اپنی ماڈل دوست منزا سے کے ساتھ زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا ہے، دونوں کی شادی کی تقریب گزشتہ روز کراچی کے گرینڈ پورٹ ہوٹل میں منقعد کی گئی
اس سے قبل 25 دسمبر کودونوں کی مہندی کی تقریب منعقد کی گئی تھی جب کہ دونوں کا نکاح 23 دسمبر کو ہوا تھا۔
واضح رہے کہ ماڈل عباس جعفری حالیہ انتخابات میں کراچی سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ایم کیو ایم کے سابق رکنِ سندھ اسمبلی عبدالحسیب کو شکست دے کر سندھ اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔
کئی معروف فیشن شوز کی جان بننے والے اور ریمپ پر واک کرنے والے سید محمد عباس جعفری کراچی کے حلقہ پی ایس 125 سے 30,687 ووٹ لے کررکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
دو مرتبہ پاکستان فلم انڈسٹری میں معتبر حیثیت رکھنے والا لکس ایوارڈ اپنے نام کرنے والے عباس جعفری فلاحی کاموں سے بھی وابستہ رہے ہیں۔
پاکستان کی حکمران جماعت تحریک انصاف عوام کے ساتھ ساتھ شوبز کے حلقوں میں بھی کافی مقبول ہے۔ گزشتہ کئی سالوں میں شوبز انڈسٹری کے کئی ستاروں نے نا صرف پارٹی میں شمولیت اختیار کی بلکہ پارٹی ٹکٹ پر انتخابات میں بھی قسمت آزمائی کی۔