کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار رہی۔ 100 انڈیکس 364 پوائنٹس کمی کے بعد 37 ہزار 853 پوائنٹس پر بند ہو گیا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس کا آغاز مثبت ہوا۔ کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ 38 ہزار 218 پر ٹریڈ کر رہی تھی اور کچھ ہی دیر میں 100 انڈیکس میں اچانک 164 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ مارکیٹ 38 ہزار 382 پر ٹریڈ کرنے لگی۔
کاروبار کے ابتدائی ایک گھنٹے میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 242 پوائنٹس کا بھی اضافہ دیکھنے میں آتا تاہم اس کے بعد مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی اور پھر دوبارہ 100 انڈیکس میں استحکام نہیں آسکا۔
گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا جب کہ اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 90 پوائنٹس کی کمی کے بعد 38 ہزار 218 پر بند ہوا تھا۔