اسلام آباد: کراچی میں سابق رکن قومی اسمبلی اور ایم کیو ایم کے رہنما علی رضا عابدی کی ہلاکت پروزیراعظم، سیاسی اور اہم شخصیات کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے بھی واقعہ پرزور مذمت کی ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بھی واقعہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ علی رضا عابدی کے ساتھ ان کا ذاتی تعلق تھا۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور چئیرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے قاتلانہ حملے میں رضا عابدی کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی علی رضا عابدی کے جاں بحق ہونے پر اپنے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے بھی علی رضا عابدی کی ہلاکت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک افسوناک واقعہ ہے۔ انہوں نے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہا کہ واقعہ سے انتہاٸی دکھ وصدمہ ہوا۔
سابق مئیر کراچی اور سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے اظہار افسوس کیا اور کہا کہ شہر کا امن خراب کرنے والی قوتیں پھر سرگرم ہوگئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں پھر لاشوں کی سیاست کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے علی رضا عابدی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی، صوبے اور ملک میں امن و امان خراب کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔
پی ٹی آئی کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کیی جانب سے رضا عابدی کی ہلاکت پر شدید دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ علی رضاعابدی کے ساتھ گہرے تعلقات تھے اور ان کی ہلاکت ناقابل تلافی نقصان ہے کیونکہ وہ اس شہر سے محبت کرنے والی شخصیت تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہونے والے واقعات کا مقصد اس شہر کا امن خراب کرنے کی سازش ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس خبر سے گہرا صدمہ پہنچا ہے اور اس دکھ کی گھڑی میں وہ ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے بھی علی رضا عابدی کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ قاتلوں کو جلد سے جلد حراست میں لے کر کیفا کردار تک پہنچایا جائے گا۔
سابق وزیرداخلہ معین الدین حیدر نے کہا کہ علی رضا عابدی کی ہلاکت افسوناک ہے اور اس کا مقصد کراچی کا امن خراب کرنے کی سازش بھی ہوسکتا ہے۔
علی رضا عابدی نے ایم کیو ایم سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔
سوشل میڈیا پر سابق رکن قومی اسمبلی کی ہلاکت پرصارفین کی بڑی تعداد کی جانب سے اظہار افسوس کیا جا رہا ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما افراسیاب خٹک کی جانب سے مذمتی ٹویٹ کیا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ سابق رکن قومیا اسمبلی کا اس طرح قتل قابل مذمت ہے۔
Strongly condemn murder of prominent former parliamentarian Ali Raza Abidi, a leader of MQM Pakistan. This heinous crime must be seriously investigated and the culprits be brought to book. In his death the country has lost a political leader vocal on issues faced by the people.
— Afrasiab Khattak (@a_siab) December 25, 2018
اسی طرح پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس خبر پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔
Sad & Shocking news Ali Raza Abidi #RIP
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) December 25, 2018
اسی طرح ریڈیو پاکستان کے سابق ڈی جی مرتضیٰ سولنگی نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ یہ بہت افسوس ناک ہے کہ ہم نے ایک اعلیٰ شخصیت اور دوست کھو دیا۔
This is devastating. Ali Raza Abidi is no more. Terribly sad. A fine gentleman. I have lost a good friend and a fine human being. Terribly sad. May God bless his soul. Unbelievable.
— Murtaza Solangi (@murtazasolangi) December 25, 2018
سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے بھی ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ پیغام میں علی رضا عابدی کے قتل پر اظہار افسوس کیا۔
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
Strongly deplore the assassination of Former Member National Assembly Ali Raza Abidi.
My deepest condolences with the bereaved family over martyrdom of #AliRazaAbidi
Perpetrators must be brought to justice.
— Dr Ishrat Ul Ebad (@drishratulebad) December 25, 2018
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی سوشل میڈیا پر مذمتی ٹویٹ پیغام دیا۔
Strongly condemn Ali Raza Abidi’s murder in Karachi today. My condolences and prayers to the family. #AliRazaAbidi
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) December 25, 2018
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے بھی اپنی ٹویٹ میں رضاعابدی کے قتل پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔
Saddened to hear about Ali Raza Abidi @abidifactor
May ALLAH rest his soul in peace and give enough strength to family and friends to cope with this huge loss.— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) December 25, 2018
پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی مذمتی ٹویٹ جاری کیا گیا ہے۔
We strongly condemn the assassination of Ali Raza Abidi. Our prayers go out to his family. May Allah give them strength in this difficult time and grant eternal peace to the departed soul. #AliRazaAbidi pic.twitter.com/ZF3bB3qqJy
— Tehreek-e-Insaf (@InsafPK) December 25, 2018
رہنما پی ٹی آئی عبدالعلیم خان نے بھی اپنے ٹویٹ پیغام میں اس خبر پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
Shocked and saddened at the news of the assassination of Ali Raza Abidi.
Condolences and prayers for the family.
— Abdul Aleem Khan (@aleemkhan_pti) December 25, 2018
اسپیکر پنجاب اسمبلی پروپیز الہیٰ نے بھی اپنے ٹویٹ پیغام میں واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔
تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی، چئیرمین سینیٹ کمیٹی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک اور پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی علی نے بھی رضا عابدی کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔