پنجاب میں حمزہ شہباز کو چیئرمین پی اے سی بنانے پر اتفاق

فوٹو: فائل


لاہور: پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف اور اپوزیشن جماعتیں حمزہ شہباز کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹ کمیٹی(پی اے سی) بنانے پرمتفق ہو گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق کے بعد صوبہ پنجاب میں بھی حزب اقتدار پارٹی نے صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کو چیئرمین پی اے سی بنانے کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے۔

قبل ازیں اپوزیشن نے تمام کمیٹوں میں شرکت حمزہ شہباز کو چیئرمین پی اے سی بنانے سے مشروط کی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے حمزہ شہباز کو چیئرمین بنانے  پر وفاق کی طرح پنجاب کی پی ٹی آئی قیادت میں بھی تحفظات پائے جاتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی سمیت کئی صوبائی وزرا حمزہ شہباز کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کی سربراہی دینے کے مخالف ہیں جب کہ پنجاب حکومت پارلیمانی روایات کے مطابق اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے کی خواہاں ہے۔

یاد رہے کہ حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف نے قبل ازیں مرکز میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو چیئرمین پے اے سی بنانے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا تاہم بعد ازاں اتفاق رائے اپوزیشن لیڈر کو ہی نامزد کیا گیا۔


متعلقہ خبریں