آج اور کل چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر دکھائی دے گا

مسجد الحرام کھولنے اور طواف بیت اللہ کی اجازت دینے پر غور

اسلام آباد: 15 اور 16 ربیع الاول کی نصف شب کے بعد چاند(ماہتاب) عین خانہ کعبہ کے اوپر دکھائی دے گا۔

ماہرین کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب یہ حسین منظر نظر آئے گا اور مطلع صاف ہے اسی لیے کوئی بھی شخص بغیر کسی آلے کی مدد سے اسے دیکھ سکے گا۔

سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار کے مطابق ماہر فلکیات  کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے وقت کے مطابق ہفتہ کی شب 12 بجکر 28 منٹ پر  چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر دکھائی دے گا جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق یہ دلکش منظر 10 بج کر28 منٹ پر دیکھا جا سکے گا۔

ماہرفلکیات نے بتایا کہ صرف ہفتے کو ہی نہیں بلکہ اتوار کی شب ایک بج کر 31 منٹ پر دوبارہ یہی منظر دکھائی دے گا اور ہر شخص اسے بخوبی انتہائی واضح طور پر دیکھ سکے گا۔ پاکستان کے لوگ چاند کو 11 بج کر 31 منٹ پر عین خانہ کعبہ کے اوپر دیکھ سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے مسلمان سورج کی طرح چاند سے بھی قبلہ کا تعین کرسکتے ہیں۔

ماہرین فلکیات کے مطابق 22 دسمبر بروز ہفتہ سال 2018 کا سب سے چھوٹا دن تھا جبکہ ہر سال ماہ دسمبر میں ایک مرتبہ یہ دن آتا ہے۔


متعلقہ خبریں