مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری، 6 نوجوان شہید

پلوامہ واقعہ، کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری

فوٹو: فائل


سرینگر: مقبوضہ جموں اور کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ پلواما میں مزید چھ نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے مختلف اضلاع  میں سرچ آپریشن کی آر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع پلواما کے علاقے ترال میں بھارتی نام نہاد آپریشن کی آڑ میں چھ کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا ہے۔

قابض فوج نے کشمیر کے مختلف علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر رکھی ہے۔

رواں ماہ 15 دسمبر کو بھارتی فوج کی دہشت گردی کے باعث ضلع پلواما میں گیارہ کشمیر شہید ہو گئے تھے جس کے بعد قابض فوج کی جانب سے پورے ضلع میں کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا جب کہ شہدا کی نماز جنازہ میں شرکت سے بھی لوگوں کو روکنے کی کوشش کی گئی تھی۔

بھارتی فوج کی جانب سے پیلٹ گنوں کا بھی بے دریغ سلسلہ جاری ہے۔ جس کے خلاف عالمی برادری مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کے خلاف پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ سے بھی رابطہ کیا گیا اور بھارتی مظالم کے خلاف آواز اُٹھائی گئی۔ پاکستان نے اقوام متحدہ سے کشمیر میں بھارتی مظالم بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں