سی ٹی ڈی کارروائی میں چار دہشت گرد گرفتار

بہاولپور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 3 دہشت گرد گرفتار

۔—فائل فوٹو


ڈیرہ غازی خان میں شعبہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کے دوران چار دہشت گردوں کو اپنی حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد ڈیرہ غازی خان میں حساس اداروں کے افسران کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی شناخت سجاد، امتیاز، احمد معاویہ اور عباس کے نام سے ہوئی۔ ترجمان سی ٹی ٖڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضہ سے ہینڈ گرنیڈ، پستول، اور رقم برآمد ہوئی ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق دہشت گرد تنظیم القاعدہ بھارت سے ہے۔

خیال رہے ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے امن دشمن عناصر کے خلاف آپریشن کئے جا رہے ہیں۔

گزشتہ ماہ کراچی میں سی ٹی ڈی نے ایک کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے رکن فضل قادر کو گرفتار کر لیا تھا ۔

گرفتار ملزم پاکستان فورسز پر حملوں سمیت کئی دہشت گردانہ کارروائیوں میں بھی ملوث تھا۔

سی ٹی ڈی کی جانب سے صوبہ بھر میں آپریشن شروع ہونے کے بعد سے ملزم اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ کراچی کے علاقے سائٹ بی میں روپوش ہو گیا تھا۔


متعلقہ خبریں