معروف اینی میٹڈ فلم میکر کمپنی ڈزنی نے 1992 کی بلاک بسٹر فلم آلہ دین کے لائیو ایکشن ری میک کی جھلک جاری کر دی ہے جس میں جینی (جن) کا کردار نبھانے والے ول سمتھ شائقین کی توجہ نہیں کھینچ سکے۔
آلہ دین کے مداح ول سمتھ کی جانب سے جینی کا کردار ٹھیک نہ نبھائے جانے پر تھوڑا ناراض دکھائی دیے۔ شائقین نے جینی کا رنگ نیلا نہ ہونے پر اعتراض کیا۔
آلہ دین کے مداحوں نے شکایت کی تو ول اسمتھ اپنی پوزیشن کلیئر کرنے انسٹاگرام آگئے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا کہ آلہ دین کا لائیو ایکشن ری میک جاری کیا گیا ہے اور میں اس میں نیلے جینی کا کردار نبھاؤں گا۔
واضح رہے کہ والٹ ڈزنی پکچرز(ڈزنی) کے بینر تلے بننے والی اس فلم میں معروف اداکار ول سمتھ جینی کا کردار ادا کریں گے۔ ہالی ووڈ کے نئے چہرے مینا مسعود آلہ دین جب کہ ناؤمی اسکاٹ شہزادی جیسمین کا کردار نبھائیں گی۔
گے اسٹاٹ ریچی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم آلہ دین کی شوٹنگ لندن میں کی گئی جب کہ فلم میں اردن کے علاقے دکھائے گئے ہیں۔
https://twitter.com/GeekVibesNation/status/1075404572104028160
ڈزنی کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ فلم کا لائیو ایکشن ری میک آئندہ سال مئی میں ریلیز کیا جائے گا۔
آلہ دین فلم کی کہانی عرب کی لوک داستان پر مشتمل ایک غریب لیکن ایماندار نو جوان آلہ دین کے گرد گھومتی ہے جادو کا چراغ رگڑنے سے حاضر ہونے والا جن آلہ دین کا ناصرف دوست بن جاتا ہے بلکہ اس کی شہزادہ بننے کی خواہش بھی پوری کرتا ہے۔
https://twitter.com/GeekVibesNation/status/1075373953839968256
کہانی میں آلہ دین کا بندر دوست اور شہزادی جیسمین کا کردار آج بھی مداحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ آلہ دین شہزادی کو ایک شیطانی طاقت سے بچاتے ہوئے اس کی محبت میں گرفتار ہو جاتا ہے۔