نیپرا نے بجلی ایک روپے 27پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دیدی

بجلی مزید مہنگی کرنے کی منظوری

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے اس کی قیمت ایک روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

نیپرا کے فیصلے کے مطابق اتھارٹی نے صارفین پر اضافی 226 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نیپرا نے نوٹیفکیشن کیلئے فیصلہ وفاقی حکومت کو ارسال کردیا۔

نیپرا کے فیصلے کے مطابق ڈسکوز کیلئے 1روپے 27پیسے فی یونٹ کا یکساں ٹیرف منظور کرلیا گیا ہے، صارفین سے یکساں ٹیرف ایک سال کیلئے وصول کیا جائے گا۔

نوٹفیکیشن کے بعد ایک سال میں ٹیرف کو ایڈجسٹ کیا جائے گا، یکساں ٹیرف میں ٹارگٹڈ سبسڈی بھی شامل ہے۔

فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ وفاقی حکومت صارفین کے حقوق کا خیال رکھے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل رواں سال ستمبر میں بھی نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 16 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں