بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے دو پاکستانی زخمی

بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، فوجی جوان شہید

فوٹو: فائل


راولپنڈی : بھارتی افواج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے راولاکوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں دو پاکستانی شہری زخمی ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پرسیزفائرکی پھرخلاف ورزی کی اور بلااشتعال فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل اوسی پر رہنے والے شہریوں کونشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 16 سالہ محمد عدنان اور 47 سالہ محمد رشید زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پاک فوج نےایل او سی کی خلاف ورزی کے بعد فوری اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا تو وہاں خاموشی چھا گئی۔

بھارتی افواج تسلسل کے ساتھ پاکستانی شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے۔ سال رواں میں اب تک بھارت نے 2312 مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کی ہے جس کے باعث پاکستانی شہریوں کو جام شہادت نوش کرنا پڑا ہے اور سینکڑوں کی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں۔

پاک فوج کے ترجمان نے چھ دسمبر کو بریفنگ میں بتایا تھا کہ رواں سال بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی میں اضافہ ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سےسیزفائرکی خلاف ورزی کا گراف تیزی سےاوپرگیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ رواں سال اب تک 55 پاکستانی شہری شہید اور 300 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں