مسجد میں بچوں پر تشدد کی ویڈیو، معلم گرفتار



کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حیدر آباد کے مدرسے میں بچوں پر مولوی کے تشدد کا نوٹس لے لیا جس کے بعد مسجد کے حافظ قرآن معلم کو بچوں پر تشدد کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق بچوں پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد  وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کمشنر حیدر آباد سے  واقعے کی رپورٹ طلب کی تھی۔

https://twitter.com/sindhpolicedmc/status/1073503355912232960

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بچوں پر تشدد کہیں بھی کسی صورت قبول نہیں، انہوں نے تشدد کے رجحان کو روکنے کے لئے محکمہ تعلیم کو محکمہ مذہبی امور کے ساتھ مل کرکونسلنگ کا پروگرام بنانے کے احکامات جاری کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ بچے معصوم ہیں ان کی تعلیم و تربیت شفقت سے کی جائے۔

واضح رہے کہ حیدرآباد کی ایک مسجد میں مولوی صاحب کی جانب سے بچوں پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نوٹس لیا تھا۔


متعلقہ خبریں