پرویز خٹک 10 دن میں 12 لاکھ 65 ہزار جمع کرائیں، سپریم کورٹ


اسلام آباد: سرکاری اشتہارات میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی تصاویر آویزاں کرنے سے متعلق کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوئی۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخواہ نے عدالت کو بتایا کہ سابق وزیر اعلی پرویز خٹک 12 لاکھ 65 ہزار ادا کرنے کو تیار ہیں اور وہ یہ رقم اپنی جیب سے ادا کریں گے۔

عدالت نے پرویز خٹک کو 10 دن میں 12 لاکھ 65 ہزار جمع کروانے کا حکم دے دیا اور کہا کہ رقم جمع کروا کر اس سے مطالق عدالت میں رپورٹ پیش کی جائے۔

اسی کیس میں سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف بھی 55 لاکھ روپے جمع کرا چکے ہیں جبکہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ بھی 14 لاکھ روپے جمع کرا چکے ہیں۔

رواں برس انتخابات جیتنے کے بعد جب پاکستان تحریک انصاف نے مرکز میں حکومت بنائی تو پرویز خٹک کو وفاقی وزیر برائے دفاع مقرر کیا۔


متعلقہ خبریں