اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم آئی جے پی روڈ پر پل کے ساتھ لٹکی نوجوان کی نعش برآمد ہوئی ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور نعش کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم نوجوان کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
افسوسناک واقعہ تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں پیش آیا اور پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خود کشی ہے یا قتل اس کا تعین مزید تحقیقات کے بعد ہی ہو سکے گا۔