سبی: فرنٹیئر کانسٹیبلری نے ملک دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بناتے ہوئے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔
ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایف سی نے خفیہ آپریشن کرکے سبی کےعلاقے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے نتیجے دھماکہ خیز مواد، مارٹر شیل، راکٹ اور اینٹی ٹینک مائنز برآمد ہوئے ہیں۔
صوبہ بلوچستان سے اس سے قبل بھی آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا جا چکا ہے۔
فروری2018 میں ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے سبی، چمن، اوچ اور کوہلو سمیت دیگر علاقوں میں قائم دہشت گردوں کے مشتبہ خفیہ ٹھکانوں سے خود کش جیکٹس، آر پی جی راکٹس، سب مشین گن اور دھماکہ خیز مواد سمیت بڑی تعداد میں دیگر ہتھیاربرآمد کیے تھے۔