شاہ محمود قریشی سےملائیشین ای کامرس کمپنی کے سربراہ کی ملاقات

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملائشیا کی ای کامرس سے وابستہ معروف کمپنی سسکام برھد کے سربراہ داتو سری لیو آریانیا کام نے ملاقات کی۔

ہم نیوز کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دفتر خارجہ میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

سسکام برھد کے سربراہ نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو اپنی کمپنی کی تفصیلات سے آگاہ کیا، انہوں نے بتایا کہ ان کی کمپنی ای کامرس اور ای سلوشنز کے بزنس سے وابستہ ہے اور دنیا بھر میں ان کے 20 کروڑ سے زیادہ صارفین ہیں۔

وزیر خارجہ ملائشیا اور پاکستان کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات حوصلہ افزا ہیں جنہیں ہم مزید آگے لے جانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کا رحجان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اس وقت بہت سی ملائیشین کمپنیاں، پاکستان میں تعمیرات، اسٹرکچر بلڈنگ ، ایجوکیشن، ایئرپورٹ، رئیل سٹیٹ، حلال غذا، زراعت اور دوسرے کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کر کے نفع اٹھا رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں