اسلام آباد سمیت کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: موسم کے اتار چڑھاؤ پر نظر رکھنے والے ادارے کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد او خشک رہے گا، تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، آئندہ دو روز میں شہر کا درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے بیشتر علاقوں میں موسم ابرآلود رہے گا، گلگت میں آج صبح کم سے کم درجہ حرارت منفی دو جب کہ اسکردو میں منفی چار ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پنجاب سندھ اور بلوچستان کے زیادہ تر علاقے خشک سردی کی لپپیٹ میں رہیں گے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، پنجاب ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ سب سےزیادہ بارش خیبرپختونخوا سیدو شریف میں 26 ملی میٹر، اسلام آباد میں 35 اور راولپنڈی میں 37 ملی لیٹر ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں