انسانی حقوق کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق انسانی وقار جیسے حقوق کبھی نہیں چھینے جا سکتے

فوٹو: فائل


پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن ( ورلڈ ہیومن رائٹس ڈے) آ ج 10دسمبر بروز پیر منایا جا رہا ہے جس کا بنیادی مقصد انسانی حقوق کی پامالی کی روک تھام ، عوام میں ذمہ داری کا احساس پیدا کرنے اور خصوصاً خواتین کو ان کے بنیادی انسانی حقوق کے بارے میں آگاہی کا  شعور فراہم کر نا ہے۔

اس خصوصی دن کے حوالے سے محکمہ انسانی حقوق حکومت پاکستان ، ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان ، تحفظ حقوق انسانی ایسوسی ایشن پاکستان اور دیگر ادارے انسانی حقوق کے تحفظ کا شعور بیدار کرنے کے لیے تقریبات منقعد کرتے ہیں۔

انسانی حقوق کا عالمی دن اقوام متحدہ کی طرف سے عالمی سطح پر انسانی وقار برقرار رکھنے اور لوگوں میں انسانوں کے حقوق کے حوالے سے بیداری پیدا کرنے کی غرض سے منایا جاتا ہے۔

ہیومن رائٹس ڈے  منانے کا مقصد دنیا بھر میں انسانوں کو قابل احترام مقام دینے کا مثبت پیغام دینا ہے۔

اقوام متحدہ کے چارٹر میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے لوگ یہ یقین رکھتے ہیں کہ کچھ ایسے انسانی حقوق ہیں جو کبھی چھینے نہیں جا سکتے ہیں، جس میں انسانی وقار شامل ہے۔


متعلقہ خبریں