انسداد تجاوزات آپریشن: وزیراعظم کی نظرثانی درخواست کی ہدایت


کراچی: وزیر اعظم عمران خان نے تجاوزات کے معاملے پر نظر ثانی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

انہوں نے اس بات کا فیصلہ گورن سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کے بعد کیا۔

ملاقات میں گورنر سندھ نے کراچی میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن پر تبادلہ خیال گیا ہے اور وزیراعظم کو اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان سے آپریشن کے متعلق احکامات پر نظر ثانی کی درخواست دائر کی جائے۔

واضح رہے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کراچی میں تجاوزات کو ختم کرنے کے احکامات جاری کیے تھے جس کے بعد سے شہر قائد میں بڑے پیمانے پر انسداد تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں تاہم پی ٹی آئی رہنماؤں خاص کر خرم شیر زمان کو اس پر کافی تحفظات ہیں۔

دوسری جانب آپریشن کے بعض متاثرہ افراد کی جانب سے شکایات بھی سامنے آئی ہیں جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں یہ جگہ قانونی طور پر دی گئی تھی۔

جس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے گزشتہ دنوں  حکومت سندھ نے متاثرہ افراد کے لیے نئی مارکیٹیں بنانے کا اعلان بھی کیا تھا۔ حکومت کے مطابق پہلے مرحلے میں ساڑھے تین ہزار متاثرین  کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں مارکیٹیں قائم کی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں