پاک چین مشترکہ فضائی مشق شاہین ہفتم کا آغاز


اسلام آباد: پاکستان اورچین کی مشترکہ بین الاقوامی فضائی مشق شاہین ہفتم کا آغاز ہوگیا ہے۔ یہ پاکستان اور چین کے فضائیہ کے درمیان فضائی مشقوں کے سلسلے کی ساتویں مشق ہے۔

ذرائع کے مطابق مشقوں میں شرکت کے لیے چین کی پیپلزلبر یشن آرمی ایئر فورس کا دستہ پاکستان پہنچ چکا ہے جبکہ یہ مشقیں  مشترکہ طور پر کی جائیں گی۔

مشقوں میں  چینی فضائیہ کے دستے ایئرڈیفنس کنٹرولر اور پائلٹس بھی شامل ہوں گے جبکہ اس کے علاوہ چینی فضائیہ کے ساتھ تکنیکی عملے کے افراد بھی موجود ہوں گے اور مشقوں میں فائٹرز، بمبار اور اواکس طیارے بھی شامل ہیں۔

مشقوں کا نعقاد مشترکہ مشق پاک فضائیہ کے ایک آپریشنل ایئربیس پر ہوگا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق مشقوں سے دونوں ملکوں اورافواج میں تعاون کوفروغ حاصل ہوگا۔ چینی فضائیہ کے ساتھ  ہونے والی مشقوں کے سلسلے میں یہ ساتویں مشق ہے۔

پاک فضائیہ دوست ملکوں کے ساتھ مشترکہ مشقوں کا انعقاد کرتی ہے تاکہ ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ حاصل ہو۔

اسی وجہ سے فضائیہ اپنےعملے کی آپریشنل تربیت کے لیے باقاعدگی سے اندرون اور بیرون ملک دوست ممالک کے ساتھ اس طرح کی مشقوں کا انعقاد کرتی ہے۔

گزشتہ سال چین کے ایک آپریشنل ایئربیس پر منعقد ہونے والی شاہین VI مشقوں میں پاک فضائیہ کے دستے نے شمولیت کی تھی۔


متعلقہ خبریں