پاکستان کا سرکاری اسپورٹس چینل قومی کھیل دکھانے سے قاصر


ہاکی ورلڈ کپ 2018 بھارت کے شہر بھوبنیشور میں جاری ہے جس کا پہلا میچ پاکستان نے جرمنی کے خلاف کھیلا تاہم قومی کھیل کے پاکستانی شائقین سرکاری اسپورٹس چینل پر یہ میچ نہیں دیکھ سکے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے چینل کے ایم ڈی سے رپورٹ طلب کر لی، فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قومی کھیل ہاکی کا ورلڈکپ کیوں نہیں دکھایا جا رہا ہے۔

واضح رہے پاکستان اور جرمنی کی ٹیمیں2002 کے ورلڈکپ کے بعد پہلی بار میگا ایونٹ میں آمنے سامنے ہوئیں تاہم پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-0 سے شکست ہوئی۔

پاکستان کو اپنے ابتدائی میچوں میں ہی مشکل حریفوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ میگا ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ پانچ دسمبر کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گا۔

پاکستان 1971، 1978،1982 اور 1994 میں ورلڈ کپ کا فاتح رہا ہے۔ اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کے لیے قومی ٹیم کیلئے ٹورنامنٹ کی ٹاپ 8 ٹیموں میں آنا لازمی ہے۔


متعلقہ خبریں