ہاکی ورلڈ کپ: جرمنی نے پاکستان کا 0-1 سے شکست دیدی

ہاکی ورلڈ کپ2018: قومی ٹیم ٹورنامنٹ کا پہلا میچ آج کھیلے گی | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


بھوبنیشور: بھارت میں جاری ہاکی ورلڈ کپ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد جرمنی نے پاکستان کو 0-1 سے شکست دے دی۔

چار سال کے بعد مدمقابل آنے والی جرمن ٹیم کی جانب سے واحد گول ملٹ کاو مارکو نے کیا۔پاکستان میچ میں گول کرنے میں ناکام رہا۔

یاد رہے دونوں ٹیمیں آخری بار 2014 کی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں آمنے سامنے آئی تھیں اور جرمنی فاتح رہا تھا۔پاکستان ہاکی ٹیم نے آخری بار 2012 کی چیمپئنز ٹرافی میں جرمنی کو شکست دی تھی۔

آج کا دوسرا میچ ملائیشیا اورتین مرتبہ کی چیمپئن ٹیم ہالینڈ کے مابین جاری ہے۔

ورلڈکپ 2018 میں پاکستان گروپ ڈی میں شامل ہے، اس میں چار بار کی عالمی چیمپئن پاکستان، تین مرتبہ کی چیمپئن ہالینڈ، دو بار کی عالمی چیمئین جرمنی اور ملائیشیا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

میگا ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ  پانچ دسمبر کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گا۔

پاکستان 1971، 1978،1982 اور 1994 میں ورلڈ کپ کا فاتح رہا ہے۔ اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کے لیے قومی ٹیم کیلئے ٹورنامنٹ کی ٹاپ 8 ٹیموں میں آنا لازمی ہے۔

پاکستانی اسکواڈ میں عمران بٹ، مظہر عباس، عرفان سینئیر، مبشر علی، علیم بلال، فیصل قدیر، عماد بٹ، توثیق ارشد، راشد محمود، تصور عباس، اعجاز احمد، عمر بھٹا، عرفان جونیئیر، رضوان سینئیر، علی شان، ابو بکر، محمد عتیق اور زبیر شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں