کرتارپور راہداری کھولنے پر بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد

کلبھوشن کیس: ’بھارت نے کوئی نئی دلیل پیش نہیں کی‘

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان نے کرتارپور راہداری کھولنے پر بھارتی میڈیا کی جانب سے کیے جانے والے پروپیگنڈے کو مسترد کردیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے راہداری منصوبہ سکھ کمیونٹی کی درینہ خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرتار پور راہداری کے حوالے سے کوئی بھارتی منطق بدنیتی پر مبنی ہے۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ ہم سنگ بنیاد کی تقریب میں بھارتی مہمانوں کی شرکت کے مشکور ہیں، بڑی تعداد میں سکھ یاتریوں کی تقریب میں شمولیت باعث افتخار ہے اور پاکستان کرتارپور راہداری منصوبے کو آگے بڑھائے گا۔

دفترخارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہم اپنے طرف سے پاک بھارت انٹرنیشنل بارڈر تک راہداری کی تعمیر کا آغاز کرنے والے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کرتارپور راہداری سے سکھ یاتریوں کی آمد و رفت کی ضروری تفصیلات کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھنے سے پاک بھارت عوام میں امید کی ایک نئی کرن پیدا ہوئی ہے، امید ہے دونوں ممالک کا ہر قدم کرتارپور راہداری کی بہتری کے لیے ہوگا۔


متعلقہ خبریں