ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے ٹیکس جمع کرانے کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن آج ختم ہو رہی تھی تاہم اس میں اب توسیع کر دی گئی ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے رواں برس ستمبر میں ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 30 نومبر تک کا اضافہ کیا گیا تھا جسے اب بڑھا کر 15 دسمبر تک کر دیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو رعایت دی ہے کہ وہ آخری تاریخ کے بعد بھی بلا جرمانہ ٹیکس گوشوارے جمع کرا سکیں گے۔

وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ تنخواہ دار طبقے کو گوشوارے دیر سے جمع کرانے پر آڈٹ سے استثنیٰ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں