دبئی ٹیسٹ کے ہیرو یاسر شاہ کی رینکنگ میں 10ویں پوزیشن


پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرے ٹیسٹ میں کیویز کے بلے بازوں کے 14 تبک روشن کرنے والے لیگ اسپنر یاسرشاہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹیسٹ رینکنگ میں دسویں نمبر پر آگئے۔

آئی سی سی نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے اختتام پر نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے۔

دوسرے ٹیسٹ میچ کے ہیرو یاسر شاہ جنہوں نے کیویز بلے بازوں کے چھکے چھڑا دیئے اور میچ میں 14 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، رینکنگ میں 9 درجے بہتری کے بعد 10ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

آسٹریلیا کے خلاف عمدہ کارکردگی دکھانے والے پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عباس تیسرے نمبر پر براجمان ہیں، جنوبی افریقہ کے کاغیسو رباڈا پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

بلے بازوں کی رینکنگ پر نظر دوڑائیں تو کوئی بھی پاکستانی بلے باز ٹاپ ٹین میں موجود نہیں ہے۔

پاکستان کے نمایاں بلے بازوں میں اظہر علی 12ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ بھارتی بلے باز اور کپتان ویرات کوہلی بلے بازوں کی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر موجود ہیں۔ کیوی کپتان کین ولیمسن رینکنگ میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

آئی سی سی ٹیم رینکنگ میں پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف فتح حاصل کرنے کے بعد چھٹے نمبر پر براجمان ہےجبکہ بھارت پہلے انگلینڈ دوسرے اور جنوبی افریقہ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔


متعلقہ خبریں