فلیگ شپ ریفرنس، خواجہ حارث کی تفتیشی افسر پر جرح مکمل

فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت، نوازشریف عدالت میں پیش | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: احتساب عدالت میں نوازشریف کے خلاف دائر فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت آج ہوئی جس میں نیب کے تفتیشی افسر محمد کامران پر سابق وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث نے اپنی جرح مکمل کی۔

احتساب عدالت نمبر دو کے جج ارشد ملک نے کیس کی سماعت کی۔

جرح مکمل ہونے کے بعد سماعت کل تک ملتوی ہو گئ۔ نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس بھی حتمی مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔ آج  نواز شریف کو 62 سوالوں پر مشتمل سوال نامہ بھی دے دیا گیا۔

کل نیب فلیگ شپ ریفرنس میں شواہد مکمل ہونے سے متعلق بیان دے گا۔

العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں نیب کل پہلے حتمی دلائل دے گا، اس سے مطعلق عدالت نے پہلے اپنا فیصلہ محفوط کر دیا تھا جو کہ آج سنایا گیا۔

نوازشریف کی غیر رسمی گفتگو

احاطہ عدالت میں غیر رسمی گفتگو کرتےہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ اتفاق فاؤنڈری 50 کی دہائی میں زرعی آلات بنا رہی تھی، جنہوں نے وہ  آلات استعمال کئے وہ گواہ موجود ہیں۔

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ اتفاق فاؤنڈری 60 کی دہائی میں آلات برآمد کرتی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے1967 میں والد کے کہنے پر عراق، ایران اور سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔

نوازشریف نے کہا کہ لاہور میں پہلی امریکن شیورلے گاڑی میرے والد نے 1962 میں منگوائی، لاہور میں پہلی اسپورٹس کنورٹیبل مرسڈیز میرے لیے منگوائی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں