انڈیکس میں 122 پوائنٹس کے اضافے پر کاروبار کا اختتام

مارکیٹ کھلتے ہی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

فائل فوٹو


کراچی: کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان رہا اور مارکیٹ 100انڈیکس میں مجموعی طور122 پوائنٹس کے اضافے پر بند ہوئی۔

منگل کے روز کاروبار کے آغاز پر ہی  مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کی صورت حال رہی۔ کاروبار کے آغاز میں 50 پوائنٹس کا اضافہ ہوا لیکن کچھ ہی دیر بعد مارکیٹ 80 پوائنٹس تک گر گئی تاہم انڈیکس میں 40 ہزار کی سطح برقرار رہی۔

منگل کے روز اسٹاک ایکسچینج میں 40 ہزار 775 پوائنٹس سے کاروبار کا آغاز ہوا اور 50 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس  40ہزار 825 پوائنٹس پر پہنچ گیا لیکن کچھ ہی دیر بعد 80 پوائنٹس کی کمی بھی دیکھنے میں آئی تھی۔

منگل کے روز انڈیکس کا اختتام 122 پوانٹس اضافے سے 40ہزار 894 پوانٹس پر ہوا۔

فوٹو: ہم نیوز

آج سیمنٹ اور کیممیکل کے شعبوں میں زیادہ سرمایہ کاری ہوئی۔ ایف بی آر کی جانب سے دوبڑے بروکرز کو نوٹس بھیجے جانے کے بعد مارکیٹ میں سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کررہے ہیں۔

سوموار کے روز بھی کاربار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا تھا تاہم کچھ ہی دیر بعد مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی اور ہنڈرڈ اینڈیکس نیچے آ گیا تھا۔


متعلقہ خبریں