ریلوے میں اب کوئی سیاسی فیصلہ نہیں ہو گا، شیخ رشید احمد

فوٹو: فائل


پشاور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریلوے میں اب کوئی سیاسی فیصلہ نہیں ہو گا اور لوگوں کو میریٹ پر نوکریاں دی جائیں گے۔

پشاور میں شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کی زمین پر قائم دس سے 12 ہزار گھر گرانا میرے بس کی بات نہیں ہے تاہم تجاوزات کے خلاف کے ایم سی آپریشن کی حمایت کریں گے۔ کراچی میں سیاست کی وجہ سے ریلوے کی زمینوں پر قبضہ ہوا ہے۔

انہوں نے ریلوے میں نوکریوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ریلوے میں بھی نوجوان آگے آئیں اب لوگوں کو میرٹ کی بنیاد پر نوکریاں دی جائیں گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے کو لوگوں نے مفت کا مال سمجھا ہوا ہے۔ ریلوے ٹریک پر تجاوزات کی بھرمار ہے پانچ ہزار سے زائد گھر آباد ہیں تاہم 30 دسمبر تک سارے ریلوے ٹریکوں کے احاطے سے اضافی سامان ہٹا دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پشاور سے لنڈی کوتل تک زیادہ تر ریلوے ٹریک سیلاب میں بہہ گیا تھا ہم اس پر کام کریں گے جب کہ پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر ریلوے اسپتال، اسکول اور کالجز بھی بنائے جائیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ سابقہ حکومت نے ریلوے کا نظام درہم برہم کر دیا ہے اور پورے ملک میں ریلوے ٹریک جگہ جگہ سے خراب ہے۔ اب ادارے میں جو کام کرے گا وہی رہے گا، کام چوری کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے۔

پشاور میں ٹرینوں کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم سات ٹرینوں کو 15 تک لے جائیں گے اور 160 اسپیڈ کو 260 تک لے جائیں گے جب کہ ہم سات اسٹیشنوں میں فائی فائی کو فری کر چکے ہیں


متعلقہ خبریں