چینی قونصل خانہ پر حملے کے دو سہولت کار گرفتار

چینی قونصل خانہ پر حملے کے دو سہولت کار گرفتار | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


کراچی: چینی قونصل خانے پر ہونے والے حملے کے دو سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب ایک شخص کو کراچی اور دوسرے کو سندھ کے علاقے شہداد پور سے گرفتار کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ شہداد پور سے گرفتار ہونے والے شخص کو تفتیش کے لیے کراچی منتقل کیا جائے گا تاہم کسی بھی شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں چینی قونصل خانے پر تین دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جسے ناکام بنا دیا گیا اور جوابی فائرنگ میں تینوں حملہ آور بھی مارے گئے تھے تاہم قونصل خانے کا عملہ محفوظ رہا۔

پاکستان اور چینی کی جانب سے حملے کو پاک چین تعلقات خراب کرنے کی ناکام کوشش قرار دیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں موجود چینی قونصل خانے نے پاک فوج اور پولیس کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بیان میں کہا تھا کہ ہم برقت ایکشن کو سراہتے ہیں۔

حملے کی ذمہ داری بلوچ لیبریشن آرمی(بی ایل اے) نے قبول کی تھی۔ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کی گئی ابتدائی تفتیشی رپورٹ کے مطابق ایک حملہ آور عبدالرازق بلوچستان حکومت کا ملازم تھا اور ہینڈلر اسلم اچھو بھارت سے ملزمان کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھا۔

 

 


متعلقہ خبریں