کرتارپور سرحد سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ

حکومت سندھ کی گوگل، یوٹیوب اور فیس بک سے بھی ٹیکس وصولی | ہم نیوز

اسلام آباد:  آج وزیر خارجہ شاہ محمود وقریشی کی جانب سے کرتار پور باڈر کراسنگ کے حوالے سے دیئے گئے بیان نے جیسے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی۔

پاکستان کی جانب سے آئندہ ہفتے کرتارپور باڈر کراسنگ کی بنیاد رکھنے کے اعلان کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر دونوں ممالک کی عوام اور شخصیات کی جانب سے پورا دن پیغامات کا سلسلہ جاری رہا اور کرتارپور سرحد سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ  رہا۔

آج وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان 28 نومبر کو کرتار پور باڈر کراسنگ کی بنیاد رکھیں گے۔

وفاقی وزیر نے ایک ٹویٹ میں بتایا تھا کہ پاکستان پہلے ہی بھارت کو اس بات سے آگاہ کرچکا ہے کہ آئندہ برس سکھ مذہب کے بانی گرونانک کے 550 ویں جنم دن پر کرتار پور کراسنگ کھولی جائے گی۔

وفاقی وزیر نے ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ پاکستان پہلے ہی بھارت کو اس بات سے آگاہ کرچکا ہے کہ آئندہ برس سکھ مذہب کے بانی گرونانک کے 550 ویں جنم دن پر کرتار پور کراسنگ کھولی جائے گی۔


متعلقہ خبریں