العزیزیہ ریفرنس میں چار سوالوں پر نوازشریف کا جواب مؤخر

فائل فوٹو


اسلام آباد: قومی احتساب بیورو( نیب) کی جانب سے دائر العزیزیہ ملز ریفرنس میں نواز شریف نے چار سوالوں کے جواب کیلئے مزید وقت طلب کرلیا ہے۔

منگل کے روز معاملے کی سماعت شروع ہوئی تو سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت سے استدعا کی کہ چار سوالوں کے جواب کیلئے ہمیں مزید وقت چاہیے اس کے لیے ہمیں پھر بیٹھنا ہو گا، تھوڑا وقت دے دیں۔

احتساب عدالت نمبر دو کے جج ارشد ملک نے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ نے توسیع دیتے وقت کیا پوچھا؟

نوازشریف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے پوچھا تھا کتنا وقت اور چاہیے ٹرائل مکمل کرنے کے لیے، میں نے کہا تین ہفتے دے دیں تو انہوں نے تین ہی ہفتے دے دیے۔

جج ارشد ملک نے ریمارکس دیے کہ فلیگ شپ ریفرنس میں سوالات کم رکھیں گے، کوشش ہو گی سوالات 70 سے 75 تک ہوں، تاکہ پھر بحث شروع ہو جائے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ جمعرات کو میاں صاحب نے فاتحہ کیلئے جانا ہوگا تو پھر وہ نہیں آئیں گے۔ خواجہ حارث نے یقین دہانی کرائی کہ میاں صاحب جمعرات کو عدالت میں پیش ہوں گے۔

منگل کے روز احتساب عدالت میں فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت ہوئی اور خواجہ حارث نے تفیشی آفسر محمد کامران پر جرح کی۔


متعلقہ خبریں