طاہر داوڑ کے قتل کی تحقیقات کیلئے سات رکنی جے آئی ٹی تشکیل

افغان حکام کا ایس پی طاہر داوڑ کی میت پاکستان کو دینے سے انکار | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


اسلام آباد: سینیر پولیس افسر ایس پی طاہر داوڑ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے سات رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی ہے۔

جے آئی ٹی کی تشکیل سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے سربراہ ایس پی انویسٹی گیشن ہوں گے۔

اس کے علاوہ آئی ایس آئی، آئی بی، ایم آئی، ایس پی، ایس ڈی پی اوشالیمار اور ڈی ایس پی سی آئی ڈی کا ایک، ایک نمائندہ بھی جے آئی ٹی کا حصہ ہوگا۔

واضح رہےکہ  کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر پشاور سے تعلق رکھنے والے لاپتہ ایس پی طاہر خان داوڑ کی قتل کی خبر اور تصاویر سامنے آئی تھیں۔

بعدازاں دفتر خارجہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

گزشتہ روز افغان حکام نے تاخیر کے بعد طاہر داوڑ کی میت طورخم بارڈر پر پاکستانی حکام حوالے کردی تھی۔

بعدازاں طاہر داوڑ کو حیات آباد میں سپرد خاک کردیا گیا جبکہ ان کی نماز جنازہ نوشہرہ میں ادا کی گئی۔

وزیرداخلہ نے معاملے پر پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ قتل میں ملوث ملزمان پاکستان میں ہوں یا افغانستان میں انہیں ہر حال میں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

 


متعلقہ خبریں