ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ، موسم خشک رہنے کا امکان

فوٹو: ڈان نیوز


اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

وفاقی دارالحکومت میں مطلع صاف رہنے کا امکان ہے، جب کہ درجہ حرارت میں گراوٹ سے سردی بڑھ سکتی ہے۔ آج اسلام آباد میں درجہ حرارت کم سے کم 07 اور زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب بھر میں موسم خشک اور سرد رہے گا، لاہور میں درجہ حرارت 12 سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

سندھ کے بڑے شہروں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، صوبائی دارالحکومت کراچی میں درجہ حرارت 21 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، گلگت بلتستان کے چند علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں پٹن 04، مالم جبہ، کوہاٹ 01، پنجاب میں لاہور 02، راولپنڈی، گوجرانوالہ 01، کشمیر میں مظفر آباد 01 اور گلگت بلتستان میں بگروٹ اور بونجی کے علاقہ میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ استور میں 03 انچ برفباری ہوئی۔


متعلقہ خبریں