بنی گالہ تجاوزات سمیت اہم مقدمات کی سماعت آج ہوگی


اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں آج بنی گالہ میں تجاوزات سمیت دیگر اہم مقدمات کی سماعت ہو گی۔

عدالت عظمیٰ کا بینچ چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں مقدمات کی سماعت کرے گا۔

منرل واٹر کمپنیوں کی جانب سے استعمال کیے جانے والے پانی کی قیمتوں کے تعین کا معاملہ بھی فہرست میں شامل ہے۔

دارالحکومت اسلام آباد کے اسپتالوں میں سہولیات اور سی ایس ایس میں کوٹہ سسٹم کیس کی سماعت بھی آج ہو گی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں بیرونی ممالک سے 2005 زلزلے کی امداد میں خردبرد سے متعلق کیس بھی آج کی فہرست میں شامل ہے۔

پاکپتن میں دربار کی اراضی پر دکانوں کی تعمیر، مارگلہ پہاڑیوں سے درختوں کی کٹائی کا معاملہ اور سی ڈی اے ماسٹر پلان 1960 سے متعلق کیس کی سماعت بھی آج ہوگی۔

وفاقی دارالحکومت کی اسپتالوں میں آکسیجن اور نائٹروجن گیس کی سپلائی میں کرپشن کیس کا معاملہ بھی زیرسماعت آئے گا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کا پانچ رکنی لارجر بینچ چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں بحریہ ٹاؤن کیس کی سماعت بھی آج کرے گا۔


متعلقہ خبریں