وزیراعظم نے میڈیا کے بقایا جات دینے کی ہدایت کی ہے، فواد چوہدری

تمام صوبوں اور وفاق کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں، وزیر اطلاعات کا ویڈیو پیغام



اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ میڈیا کے بقایا جات ادا کیے جائیں۔ اس بات کی ہدایت وفاق اور تمام صوبوں کو کی گئی ہے اور جلد اس پر کام شروع کردیا جائے گا۔

انہوں نے میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہماری حکومت کا مقصد عوام کو روز گار دینا ہے تاکہ ملک میں روزگار ملے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح گزشتہ حکومت نے اشتہارات کو سیاسی اوزار کے طور پر استعمال کیا، ہم اس کے حامی نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کے موجودہ بحران کا سبب بھی گزشتہ حکومت کی پالیسی تھی تاہم ہم اپنی پالیسی میں توازن لایئں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم اشہتارات کے حوالے سے اسی پالیسی بنا رہے ہیں کہ سرکاری اشتہارات ہر صرف حکومت کا کٹرول نہ ہوبلکہ وہ میرٹ کی بنیادوں پر تقسیم کیے جائیں گے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ حکومت کے اس فیصلے سے میڈیا کو ریلیف ملے گا جبکہ میڈیا کے بڑے گروپس میں ملازمین کو نکالے جانے کا سلسلہ فوری طور پر روکا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ورکرز کی ملازمتوں کو تحفط دیا جائے اور ہماری پالیسی صحافیوں کے ساتھ کندھے سے کندھے ملا کر چلنے کی پالیسی ہوگی۔


متعلقہ خبریں