ملک بھر میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں  میں خشک سردی پڑنے کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں جمعرات کی صبح فضا میں خنکی معمول کے مطابق تھی اور درجہ حرارت بھی 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کےمطابق اسلام آباد کا درجہ حرارت کم سے کم 10 اور زیادہ سے زیادہ 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز پنجاب کے تمام اضلاع میں خشک سردی پڑنے کا امکان ہے۔

بلوچستان میں مجوعی طور پر مطلع صاف رہے گا اور اکثر اضلاع میں سخت دھوپ نکلنے کا امکان ہے۔ جمعرات کے روز سب سے زیادہ گرمی لسبیلہ میں پڑ سکتی جہاں کا کم سے کم درجہ حرارت 36 اور زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سنٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے اکثر اضلاع میں موسم سرد رہے گا۔ بٹگرام اور کرم میں سب سے زیادہ سردی  پڑ سکتی ہے جہاں کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

سندھ کے تمام اضلاع میں سخت دھوپ پڑے گی اور جمرات کے روز کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 19 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک بھر میں موسم خشک اور سرد رہا۔ سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں