اے ٹی ایم کارڈ کی ہیکنگ سے کیسے بچیں؟


کراچی: سائبر سیکیورٹی ماہرین نے اے ٹی ایم کارڈز کی ہیکنگ کا توڑ نکال لیا ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے تمام بینکوں کو چپ کارڈ پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔

سائبر ماہرین کے مطابق بینکوں کے صارفین اسٹرپ کارڈ کی جگہ چپ کارڈز کا استعمال کریں۔

اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک نے متعلقہ بینکوں کو یہ کارڈز مفت تبدیل کرنے کی ہدایات جاری کیں ہیں۔ ان ہدایات کا اطلاق رواں سال کے آغاز سے ہوگا۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ صارفین خود بھی اپنے بینکوں کو چپ کارڈز حاصل کرنے کی درخواست دے سکتے ہیں۔

تاہم اسٹیٹ بینک کی جانب سے چپ کارڈ کے استعمال کے باوجود بھی صارفین کو احتیاط کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔

مزید اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ صارفین چپ کارڈز کے پیچھے درج تین نمبروں کو چھپا کر رکھیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق صارفین سنسان جگہوں پر لگے اے ٹی ایم استعمال نہ کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ صارفین بینکس کے احاطے یا ان کے ساتھ موجود اے ٹی ایم مشینوں کا استعمال کریں۔


متعلقہ خبریں