کراچی،تجاوزات کے خلاف آپریشن سے ٹریفک کا نظام متاثر


کراچی: کراچی کے علاقے صدر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے باعث مختلف مقامات پر ٹریفک کی آمد و رفت متاثرہوئی جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

پولیس حکام کے مطابق آئی آئی چندریگرروڑ، عبداللہ ہارون روڑ، ایمپریس مارکیٹ، ریگل اور اطراف میں ٹریفک کی روانی سست روی کا شکار ہوئی جبکہ میٹروپول اور ایم اے جناح روڈ پر بھی ٹریفک کے دباؤ میں اضافہ ہوا ہے۔

ٹریفک پولیس نے اس سلسلے میں عوام کو شارع فیصل اورلیاری ایکسپریس وے کا راستہ استعمال کرنے کی تجویز دی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عوام کی سہولت کے لیے ٹریفک پولیس کاعملہ شہرکی سڑکوں پر موجود ہے اور عوام کو متبادل راستوں کے حوالے سے گائیڈ کررہا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا گیا تھا۔

https://urduhumnews.wpengine.com/latest/101909/

آپریشن میں کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن، ڈی ایم سی ساوتھ ، کے ڈی اے اور کنٹونمنٹ بورڈ نے مشترکہ طورپرحصہ لیا جبکہ اس موقع  پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔

تجاوزات کے خلاف ہونے والی کارروائی کے نتیجے میں کل بھی مظاہرین نے احتجاج کیا تھا جس کے بعد میونسپل کمشنرکراچی سیف الرحمن کا کہنا تھا کہ کسی قسم کا احتجاج آپریشن نہیں روک سکتا، شہر بھر میں بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ تجازوات کے خاتمے سے ہی ہم شہرکا نقشہ بدل سکیں گے۔


متعلقہ خبریں