اسلام آباد: پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اوران کی اہلیہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا بیٹا پیدائش کے پانچ روز کے بعد ہی سوشل میڈیا پر چھا گیا جبکہ ساتھ ہی ثانیہ مرزا نے پیدائش سے ہی اپنے بیٹے کی کرکٹ کی تربیت بھی شروع کردی ہے۔
So it’s been 5 days since we came into this world .. Me as a mother and my little Izhaan as my son ❤️ we’ve even watched Baba play some cricket together since we’ve arrived ? it truly is the biggest match ,tournament achievement I’ve ever won or had and there is no feeling or- pic.twitter.com/KRiXVNmcox
— Sania Mirza (@MirzaSania) November 3, 2018
ٹینس اسٹار نے ٹویٹ کے ذریعے نہ صرف مداحوں کو اسپتال سے گھر آنے کی خبر دی بلکہ پانچ روز کے چھوٹو اذہان کی ٹیلی وژن پر کرکٹ دیکھتے ہوئے تصویر بھی شیئر کی۔
ٹویٹ میں ثانیہ مرزا نے بتایا کہ گزشتہ کئی دن سے وہ اپنے بیٹے کے ساتھ شعیب ملک کی ٹیسٹ سیریز دیکھ رہی ہیں۔ انہوں نے اپنی اور اذہان کی میچ دیکھتے ہوئے تصاویر بھی شئیر کیں۔
ثانیہ کی ٹویٹ پر شائقین کی جانب سے مبارک باد دی گئی اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا۔ جس پر ثانیہ مرزا نے اپنے تمام شائقین اور دوستوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
We love you all right back !!!❤️
Love ,
Sania ,Shoaib and Izhaan ? @realshoaibmalik #Allhamdulillah— Sania Mirza (@MirzaSania) November 3, 2018
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے گھر ننھے مہمان کی آمد 29 اکتوبر 2018 کو ہوئی ہے۔ شعیب ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کے ذریعے اپنے والد بننے کا اعلان کیا تھا جبکہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے بچے کی پیدائش سے قبل ہی بچے کا خاندانی نام ’ مرزا ملک ‘ رکھ لیا تھا۔