اسلام آباد: پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اوران کی اہلیہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے گھر ننے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو مداحوں کی جانب سے مبارکباد کا تانتا بندھ گیا۔
شعیب ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے والد بننے کا اعلان کیا اور بیٹے کی پیدائش پر اللہ رب العزت کا شکر ادا کیا اور اپنے چاہنے والوں کی جانب سے دُعاؤں اور مبارکباد دینے کا شکریہ ادا کیا۔ شعیب ملک نے اپنے ہیش ٹیک میں ’’ بے بی مرزا ملک ‘‘ کو بھی نمایاں کیا۔
Excited to announce: Its a boy, and my girl is doing great and keeping strong as usual #Alhumdulilah. Thank you for the wishes and Duas, we are humbled ?? #BabyMirzaMalik ??
— Shoaib Malik ?? (@realshoaibmalik) October 30, 2018
شعیب ملک کے منیجر امین حق نے ٹویٹر پر شعیب ملک کے مداحوں کو زچہ اور بچہ کی خیریت کی اطلاع دی۔
#BabyMirzaMalik ?? boy is here! Baby and mother are all smiles, the dad is over the moon ??
— Ameem Haq (@AmeemHaq) October 30, 2018
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے بچے کی ولادت سے قبل ہی بچے کا خاندانی نام ’ مرزا ملک ‘ رکھ لیا تھا۔
ثانیہ مرزا کی بالی ووڈ کی دوست فرح خان نے انسٹا گرام پر نہ صرف دونوں میاں بیوی کو مبارکباد دی بلکہ
بچے کی دادی اور نانی کو بھی مبارکباد دی۔
ثانیہ مرزا اب کچھ عرصہ آرام کے بعد سال 2020 میں ہونے والے ٹوکیو اولپمک میں نظر آئیں گی۔