13 پروازیں منسوخ، تین تاخیر کا شکار

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارت کو مشکلات کا سامنا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان کے مختلف شہروں سے اندرون اور بیرون ملک روانہ ہونے والی مختلف پروازیں مسوخ اور تاخیر کا شکار ہیں جس کے سبب شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے

ہم نیوز کے مطابق قومی و بین الاقوامی 13 پروازین منسوخ  اور تین تاخیر کا شکار ہیں۔

دبئی سے لاہور آنے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 622 منسوخ،  لاہور سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 623 منسوخ اور لاہور سے دبئی جانے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 410 بھی منسوخ ہے۔

مشہد سے لاہور آنے والی تابان ائیر کی پرواز ایچ ایچ 7207 منسوخ، لاہور سے مشہد جانے والی پرواز ایچ ایچ 7208 منسوخ اورمسقط سے آنے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے230 بھی منسوخ ہے۔

اسلام آباد سے لاہورجانے والی پرواز پی کے 651 اور لاہور سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 652 منسوخ ہے جب کہ کوئٹہ سے لاہور جانے والی سیرین ائیر کی پرواز ای آر 542 اور لاہور سے کوئٹہ جانے والی پرواز ای آر543 بھی منسوخ ہے۔

کراچی سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پروازیں پی کے 312 اور 304 منسوخ ہیں جب کہ لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 798 بھی منسوخ ہے۔

پشاور سے لاہور جانے والی پرواز پی کے 8351 ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار۔ کراچی سے لاہور جانے والی سیرین ائیر کی پرواز ای آر 520 تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔ لاہور سے دبئی جانے والی پرواز پی کے 203 ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہے۔


متعلقہ خبریں