خوردنی تیل اور گھی کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر

گھی اور کوکنگ آئل

ملک میں خوردنی تیل اور بناسپتی گھی کی قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈکی گئی۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری ماہوار رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں ملک میں ایک لیٹر سرسوں کے تیل کی اوسط ریٹیل قیمت 512.60 روپے ریکارڈکی گئی جو ستمبر کے مقابلہ میں 2.40 فیصد کم ہے۔ستمبر میں ایک لیٹر سرسوں کے تیل کی اوسط ریٹیل قیمت 525.18 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

لاہور،پنجاب میں گندم کی امدادی قیمت 4 ہزار روپے فی من مقرر

5 لیٹرکوکنگ آئل کی اکتوبر میں اوسط قیمت 2928.87 روپے ریکارڈکی گئی جو ستمبر کے مقابلہ میں 1.62 فیصد کم ہے۔ ستمبر میں 5 لیٹر کوکنگ آئل کی اوسط ریٹیل قیمت 2977.17روپے تھی۔

اسطرح 2.5کلوگرام  گھی کی اکتوبر میں اوسط ریٹیل قیمت 1392.21 روپے ریکارڈکی گئی جو ستمبر کے مقابلہ میں 0.90 فیصد کم ہے۔ ستمبر میں 2.5کلوگرام گھی کی اوسط ریٹیل قیمت 1404.80 روپے تھی۔

اڑان کا سلسلہ جاری، ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

جبکہ ایک کلو بناسپتی گھی کی اکتوبر میں اوسط ریٹیل قیمت 534.92 روپے ریکارڈکی گئی جو ستمبر کے مقابلہ میں 1.75 فیصدکم ہے۔ ستمبر میں ایک کلو بناسپتی گھی کی اوسط ریٹیل قیمت 544.44 روپے تھی۔


متعلقہ خبریں