سوا ماہ کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 55 روپے سستاہوگیا

dollar

حکومت کے اقتصادی بحالی کے ثمرات بالآ خر عوام کو ملنا شروع ہو گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق نگران حکومت کے دور میں سواماہ کے دوران ڈالر 55 روپے سستا ہو چکا ہے، اقتصادی بحالی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے ملک میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے۔

جس کی وجہ سے پاکستان کی شرح نموتین اعشاریہ 5 فیصدرپورٹ ہوئی ہے، اس دوران پاکستان میں ڈالراور پیٹرول کی کھپت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

گراوٹ کا سلسلہ جاری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا

ڈیزل کی فروخت میں گیارہ فیصد، پیٹرول کی فروخت میں 8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ تجارتی خسارہ میں 48.2 فیصد کمی آچکی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرول 40 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں