ڈیرہ غازی خان: متحدہ مجلس عمل اور جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان کا برسراقتدار آنا ملک اور قوم کی بدقسمتی ہوگی۔ ڈیرہ غازی خان میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ بے حیائی، فحاشی اور عریانی پی ٹی آئی کا کلچر ہے اگر اس طرح کے لوگ اقتدار میں آتے ہیں توپھر ہم ضرور کہیں گے کہ خلائی مخلوق کسی غیرملکی ایجنڈے کے تحت انہیں لارہی ہے۔ انہوں نے کہا عمران خان نے لاہور جلسہ میں گیارہ نکات نہیں گیارہ فضولیات پیش…
Author: ویب ڈیسک
کہوٹہ: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں کامیابی مسلم لیگ ن کی ہی ہوگی۔ کہوٹہ کے قریب نڑھ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت نے ملک بھرمیں ترقیاتی کام کیے ہیں۔۔ 2018 کے عام انتخابات مسلم لیگ ن کے لیے 2013 سے بھی بہتر ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب گالی، الزام اور بہتان کی سیاست نہیں چل سکے گی۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بجلی کا بحران ختم کرنا حکومت کی اولین ترجیح تھی جس میں انہیں مکمل کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ انہوں…
اسلام آباد: ترکی کے چیف آف جنرل اسٹاف، جنرل ہولوسی اَکار نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی سے ملاقات کی۔ نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پرترک چیف آف جنرل اسٹاف کو پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق جنرل ہولوسی اکار اور ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پیشہ ورانہ امور اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ بحری اشتراک پر بات کی۔ ترک مہمان نے خطے میں میری ٹائم امن…
اسلام آباد: قومی نیٹ با ل چیمپیئن شپ میں مردوں کے میچزمیں پاکستان واپڈا نے گلگت بلتستان کو 41-9 گول سے اور پاکستان ایئرفورس نے بلوچستان کو 34-11 گول سے شکست دی جبکہ سندھ نے فاٹا کو 22-18 گول سے ہرا دیا۔ خواتین کے مقابلوں میں سندھ نے ایلیٹ کو 31-10 گول سے اور واپڈا نے خیبر پختونخوا کو 29-3 گول سے شکست دی جبکہ پنجاب نے اسلام آباد کو 11-3 گول سے اور گلگت نے بلوچستان کو 11-0 گول سے ہرا دیا۔ چیمپیئن شپ کا افتتاح پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان نے کیا۔…
کوئٹہ: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بیٹھ کر چھوٹے صوبوں کو کالونیاں سمجھنے والے کامیاب نہیں ہوں گے۔ کوئٹہ کے ریلوے ہاکی گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان اور نواز شریف ایک ہی تصویر کے دو رُخ ہیں اوردونوں صرف اقتدار چاہتے ہیں، نواز شریف پیپلز پارٹی کے ترقیاتی منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا کر داد وصول کرتے رہے ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ حکمرانوں نے بلوچستان کو سوائے احساس محرومی کے کچھ نہیں دیا۔ ن لیگ نے بلوچستان میں دل کا اسپتال بنانے کا اعلان…
لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پراینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف ) کی کارروائی میں کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ لاہور سے دبئی جانے والی ایمریٹس ایئرلائنز کی پرواز ای کے 623 کے مسافرنو شہرہ کے رہائشی غلام عباس کے سامان سے پانچ کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن برآمد ہوئی، ملزم کو گرفتار کرکے اے این ایف ہیڈ کوارٹرز منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔ 2018 میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے منشیات اسمگلنگ کی کوششیں رواں سال دو جنوری کو اے این…
اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ عوام کو انصاف کی جلد فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے، عدلیہ ملک کی معاشی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کیلئے کوشاں ہے۔ اسلام آباد میں آٹھویں جوڈیشل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ انصاف کی فوری فراہمی عدلیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے کیونکہ قوم کی خوشحالی میں انصاف کی فراہمی کا اہم کردار ہے۔ چیف جسٹس نے واضح کیا کہ غیر معیاری قانونی تعلیم اور جوڈیشل افسران کی تربیت نہ ہونا بھی فوری انصاف کے راستے میں رکاوٹ ہے، سیاسی اور اقتصادی…
ملتان: جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان سے اتحاد کے لئے ہمیں اسرائیل کو تسلیم کرنا ہو گا جو ہم نہیں کر سکتے۔ ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا وزیراعظم بننا ملک کی بدقسمتی ہو گی۔ پاکستانی میڈیا پراچھائیاں چھپا کرحکمرانوں کی برائیاں دکھائی جاتی ہیں ، جو یہ سب کراتے ہیں ہم ان مکار دوستوں کے شر سے پناہ مانگتے ہیں۔ 13 مئی کو مینار پاکستان پر ایم ایم اے کا جلسہ ملکی تاریخ بدل دے گا۔ ایک سوال پرمولانا فضل الرحمان کا کہنا…
ڈبلن: آئرلینڈ نے پاکستان کے خلاف کھیلے جانے والے واحد ٹیسٹ میچ کے لئے ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ آئرلینڈ کے 14 رکنی اسکواڈ کی قیادت ولیم پورٹ فیلڈ کریں گے جبک دیگر کھلاڑیوں میں آندرے بلبرنی، ایڈجوائس، اوبرائن برادرز (کیون اوبرائن اور نیل اوبرائن)، ٹائرون کین، ٹم مرٹیگ، بوائڈ رینکن، ناتھن، پال اسٹرلنگ، جیمز شینن، اسٹیورٹ تھامسن، گیری ولسن اور میک برائن شامل ہیں۔ گیارہ سے 15 مئی تک میلہائیڈ کرکٹ کلب گراؤنڈ پر کھیلا جانے والا یہ میچ ٹیسٹ اسٹیٹس ملنے کے بعد آئرلینڈ کا پہلا ٹیسٹ ہوگا۔ پاکستانی ٹیم اس وقت آئرلینڈ اورانگلینڈ کے دورے پر ہے۔…
لاہور: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت ایک نظریہ ہے جو نواز شریف کو سمجھ ہی نہیں آیا، ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے جان دے کر جبکہ میں نے گیارہ سال جیل کاٹ کر جمہوریت قائم کی لیکن اس وقت ہم ایک کمزور جمہوریت لے کر چل رہے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما ثمینہ خالد گھرکی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملک کے ساتھ جو کچھ کیا ہے اس سے بڑا سانحہ کوئی اور نہیں ہو سکتا، نواز شریف نے…
لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف نے ایک بار پھر چیئرمین سینیٹ پرسخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صادق سنجرانی کو تو اُن کا ہمسایہ تک نہیں جانتا۔ ماڈل ٹاؤن لاہور میں پارٹی اجلاس سے خطاب میں نوازشریف نے کہا کہ عمران خان کو فیصلہ آنے سے پہلے کس نے بتایا کہ خواجہ آصف کی وکٹ گرنے والی ہے اور انتخابات میں ڈیڑھ ماہ کی تاخیر ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آصف زرداری کو سب سے بڑی بیماری قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جہاں جائیں گے میں وہاں نہیں جاؤں گا۔ لاہور میں عمران…
اسلام آباد: تحریک انصاف نے 11 مئی کو وزیرستان اور 12 مئی کو کراچی میں جلسے کا اعلان کردیا۔ تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت قبائلی علاقوں میں بسنے والوں کا درد سمجھتی ہے اور پہلے دن سے انہیں پاکستان کے دیگر شہریوں کے برابرحقوق دینے کے حق میں ہے ، ہم فاٹا میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد چاہتے ہیں۔ پارٹی ترجمان نے کہا کہ عمران کے گیارہ نکات تحریک انصاف کا منشور ہیں، ان کے حوالے سے ملک بھر میں سیمینارزکرائے جائیں گے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف…
لاہور: پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں فیڈرل ایریا اور بلوچستان کرکٹ ٹیموں کے کپتانوں سمیت کئی کھلاڑیوں پر جرمانے عائد کردیے گئے ہیں۔ ہم نیوز کے مطابق پاکستان کپ میں کھلاڑیوں نے قوانین کو غیر سنجیدہ لینا شروع کیا تو میچ ریفری نے قوانین کی خلاف ورزی پر کئی کھلاڑیوں پر جرمانے عائد کردیے۔ اوپننگ بلے باز اور بلوچستان کے کپتان احمد شہزاد نے رن آؤٹ ہونے پر ساتھی کھلاڑی کو کھری کھری سنا دی جس پر میچ ریفری نے ان پر میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ عائد کر ڈالا۔ فیڈرل ایریا کے کپتان کامران اکمل پر پنجاب…
بیجنگ: چین نے اس امریکی الزام کا انکار کر دیا ہے جس میں جبوتی میں چینی فوجی اڈے کے قریب امریکی جہازوں پر لیزر لائٹ مارے جانے کے نتیجے میں پائلٹوں کے زخمی ہونے کا دعوی کیا گیا تھا۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہو چنینگ کا کہنا ہے کہ سخت چھان بین کے بعد ہم امریکہ کو پہلے ہی بتا چکے ہیں کہ ان کا الزام کلی طور پر غٖلط ہے۔ چین کی وزارت دفاع کی جانب سے بھی اسی سے ملتا جلتا بیان جاری کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق امریکی الزام کا جواب طے شدہ طریقے…
کابل: طالبان نے افغانستان میں اپنے قدم مضبوط کرتے ہوئے صوبہ بدخشاں میں ایک اورضلع پر قبضہ کر لیا ہے۔ صوبائی کونسل کے رکن ناجی ناظری کا کہنا ہے کہ طالبان نے جمعرات کو صوبہ بدخشاں میں واقع ضلع کوہستان پر اچانک حملہ کر کے قبضہ کر لیا ہے تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ضلع کوہستان صوبہ بدخشاں کا تیسرا ضلع ہے جوطالبان کے قبضے میں چلا گیا ہے۔ یہ ضلع صوبہ درخشاں کے دارالحکومت کو جانے والے ایک اہم راستہ پر واقع ہے۔ صوبہ بلخ میں فوج کے ترجمان محمد حنیف رضائے کا کہنا ہے کہ…














